این اے 56 میں ٹکٹ کا تنازع، حنیف عباسی اور دانیال عزیز گروپ میں چپقلش، وزیراعظم سے گلے شکوے

این اے 56 میں ٹکٹ کا تنازع، حنیف عباسی اور دانیال عزیز گروپ میں چپقلش، ...
این اے 56 میں ٹکٹ کا تنازع، حنیف عباسی اور دانیال عزیز گروپ میں چپقلش، وزیراعظم سے گلے شکوے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این 56 میں ٹکٹ کے تنازع پر حنیف عباسی اور دانیال عزیز گروپ میں چپقلش سامنے آ گئی ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنماﺅں کی جس میں  دونوں رہنماﺅں کے درمیان چپقلش کا ذکر بھی ہوا اس پر دونوں گروپوں نے نواز شریف سے ایک دوسرے کے گلے شکوے کئے ،نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز این اے 56 کے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے علاقے میں جلسہ بھی کیا تھا تاہم دوسری طرف حنیف عباسی بھی ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں اور وہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور ن لیگ کی جانب سے مضبوط امیدوار تصور کئے جاتے ہیں،تاہم دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹکٹ کے تنازعہ پر چپقلش جاری ہے۔

گزشتہ رات سابق وزیراعظم کے راولپنڈی میں قیام پر حنیف عباسی کی جانب سے اپنے گھر میں ٹھہرنے کی درخواست کی گئی تاہم نواز شریف نے پنجاب ہاﺅس میں ہی ٹھہرنے کو ترجیح دی تاکہ نیوٹرل رہ کر این اے 56 کے ٹکٹ کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی