محمد عامر نے فرسٹ کلاس وکٹوں کی تیزترین ڈبل سنچری مکمل کرلی

محمد عامر نے فرسٹ کلاس وکٹوں کی تیزترین ڈبل سنچری مکمل کرلی
محمد عامر نے فرسٹ کلاس وکٹوں کی تیزترین ڈبل سنچری مکمل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے پیسر محمد عامر تیز ترین 200 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے۔ واضح رہے کہ اپنے وقت کے بہترین قومی فاسٹ بالر فضل محمود اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں جنہوں نے 46 میچوں میں فرسٹ کلاس وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی اور ان کا یہ ریکارڈ بدستور قائم ہے۔ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف محمد عامر نے ایسیکس کی جانب سے یارکشائر کیخلاف میچ میں دس وکٹوں کے کارنامے کے دوران 51 ویں فرسٹ کلاس میچ میں 200 وکٹوں کا سنگ میل پار کیا اور محمد آصف کے علاوہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر فائز ہو گئے جنہوں نے 51 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید :

کھیل -