بھارت نے ہتھیار ڈال دئیے، متنازعہ علاقہ سے فوج بلالی

بھارت نے ہتھیار ڈال دئیے، متنازعہ علاقہ سے فوج بلالی
بھارت نے ہتھیار ڈال دئیے، متنازعہ علاقہ سے فوج بلالی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (صباح نیوز) انڈیا اور چین کے درمیان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بین الاقوامی خاص طور پر چین کے میڈیا نے انڈیا کے موقف پر سوال اٹھائے ہیں۔ چینی میڈیا نے انڈیا کے موقف پر سوال اٹھائے ہیں۔ چینی میڈیا نے انڈیا میں انگریزی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیا ہے جس کی ہیڈلائن ہے ڈوکلام تنازع: ناراضگی کے باوجود چین جنگ نہیں چاہتا، انڈیا کو یقین۔

اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کے دفاعی ادارے کو یقین ہے کہ تمام اشتعال انگیز باتوں کے باوجود چین جنگ کا خطرہ مول نہیں لے گا۔ یہاں تک کہ کوئی چھوٹی موٹی فوجی کارروائی بھی نہیں کرے گا۔ چینی اخبار اخبار گلوبل ٹائمز کی ویب سائٹ پر اس سے متعلق مضمون کی ہیڈلائن کے ساتھ لکھا ہے کہ چین جنگ نہیں چھیڑے گا یہ طے ہے، کیا انڈیا منتر پڑھ رہا ہے؟ مضمون میں لکھا ہے ہم حیران ہیں کہ انڈین دفاعی ادارے میڈیا میں دعوے کررہے ہیں کہ چین کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ دلی خود بدترین حالات کے لئے تیار نہیں ہے لیکن انڈیا کے عوام کو بہترین دنوں کے لئے تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی