عرا ق میں قیا مت خیز گر می درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

عرا ق میں قیا مت خیز گر می درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
عرا ق میں قیا مت خیز گر می درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بغداد(آن لائن)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتہائی شدید گرمی کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو جمعرات کے روز چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ماہرینِ موسمیات کے اندازوں کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔شدید گرمی کی لہر بصرا اور موصل میں بھی متوقع ہے۔ اس لہر کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی کمی کے باعث لوگ ایئر کنڈیشنر بھی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ کے بہت سے علاقوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور یورپ میں بھی شدید گرمی کی لہر آئی ہے۔سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ شدید موسمی حالات کے باعث سال 2100 تک یورپ میں ہی سالانہ 52000 ہلاکتیں ہوں گی۔

مزید : عرب دنیا