اسلا م آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر ہو گئی

اسلا م آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر ہو گئی
اسلا م آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کی جو کو رجسٹرار آفس کو موصول ہو گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر خارجہ نے 2013کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں الیکشن کمیشن کے سامنے اقامہ ظاہر نہیں کیا ہے لہذا خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے ،انہیں نا اہل کیا جائے ۔درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنا یا گیا ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں عثمان ڈار ہی خواجہ آصف کا اقامہ منظر عام پر لے کر آئے تھے جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کا بھی اعلان کیا تھا ۔2013کے انتخابات میں تحر یک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110سے خواجہ آصف کے مخالف امید وار تھے ۔
مزید خبریں :دانیال عزیزکو ایک اور خوشخبری مل گئی، الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست خارج

مزید :

اسلام آباد -