نواز شریف نے ریلی نکال کر بڑا خطرہ مول لیا: امریکی اخبار

نواز شریف نے ریلی نکال کر بڑا خطرہ مول لیا: امریکی اخبار
نواز شریف نے ریلی نکال کر بڑا خطرہ مول لیا: امریکی اخبار

  

نیو یارک (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی گھر واپسی کا سفر پوری آن بان کے ساتھ شروع کیا، اس موقع پر سیاسی قوت دکھانے کے لیے ان کے ساتھ ہزاروں کارکن بھی موجود ہیں۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق نواز شریف نے عوام کے ساتھ واپسی کے سفر کا ارادہ کرکے شاید کچھ خطرات بھی مول لیے ہیں۔اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت نواز شریف ملک کا واحد اینٹی اسٹیبلشمنٹ لیڈر ہے اور سویلین بالادستی کے لیے کارکن ان کی جدوجہد کے حامی ہیں۔سرکاری حکام نے انہیں سکیورٹی خدشات کے بارے میں آگاہ کیا تھا جبکہ سیاسی اشتعال انگیزی اور دہشت گردوں کے حملے بھی پاکستان میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہیں۔ حتیٰ کہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کو ایک سیاسی ریلی میں ہی قتل کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی