امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی، یومیہ کرایہ کتنا رکھاگیا؟ آپ بھی جانئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی، یومیہ کرایہ کتنا رکھاگیا؟ آپ ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی، یومیہ کرایہ کتنا رکھاگیا؟ آپ بھی جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(آن لائن)ایک امریکی کمپنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرانا گھر کرائے کیلئے پیش کر دیا ہے۔ نیویارک کے علاقے کوئنز میں موجود اس گھر سے صدر ٹرمپ کے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ اس گھر میں 20 افراد کے سونے کی گنجائش ہے۔ کمپنی نے کرایہ داروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دیے گئے اشتہار میں کہا ہے کہ لوگ موجودہ صدر کی رہائش گاہ میں رہ کر ایک لاجواب اور انوکھے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گھر کا یومیہ کرایہ صرف 777 ڈالرز ہے۔اس گھر میں کافی عرصہ تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بچپن گزرا، اس لیے اس کی تزین وآرائش میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ اس گھر کو صدر ٹرمپ کے والد نے 1940ء4 میں تعمیر کروایا تھا۔ ٹرمپ پیدائش کے بعد 4 سال تک اپنی والدین کے ہمراہ اس گھر میں رہائش پذیر رہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس گھر کو دوبارہ خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ اس گھر کو رواں سال مارچ میں دو اعشاریہ چودہ ملین ڈالرز میں خریدا گیا تھا۔

مزید : رئیل سٹیٹ