شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں،میرا ماضی گواہ ہے میں آزادانہ رائے دیتی ہوں:تہمینہ درانی

شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں،میرا ماضی گواہ ہے میں آزادانہ رائے دیتی ...
شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں،میرا ماضی گواہ ہے میں آزادانہ رائے دیتی ہوں:تہمینہ درانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں ہے،میرا ماضی گواہ ہے کہ میں آزادانہ رائے دیتی ہوں۔نواز شریف اپنے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالتے ریلی کی بجائے عوام سے خطاب کر لیتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں تہمینہ درانی نے پیغام دیا کہ اپنی پارٹی کی ریلی میں وزیر اعلی پنجاب کو دہری ذمہ داری ادا کرنا پڑ رہی ہے ،انہیں ریلی کی معاونت اور حفاظت دونوں کام کرنے پڑ رہے ہیں،ہماری سنگدلی نے شہباز شریف کو اس صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

اگر میں نواز شریف صاحب کو مشورہ دیتی تو یہی درخواست کرتی کہ اپنے وفادار بھائی کو ان حالات میں ڈالنے کی بجائے عوام سے خطاب کر لیتے کیونکہ ابھی وزیر اعلی پنجاب بہت متنازع صورتحال میں ہیں۔شہباز شریف کی اہلیہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب آج کے دن کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں ،یہ ایک بے رحمانہ اور لاپروا مطالبہ ہے۔

مزید : لاہور