ہم چار میزائل تیار کررہے ہیں جن سے اس ملک کو نشانہ بنائیں گے، شمالی کوریانے اعلان کردیا

ہم چار میزائل تیار کررہے ہیں جن سے اس ملک کو نشانہ بنائیں گے، شمالی کوریانے ...
ہم چار میزائل تیار کررہے ہیں جن سے اس ملک کو نشانہ بنائیں گے، شمالی کوریانے اعلان کردیا

  

پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے وسط تک وہ امریکی علاقے گوائم کو نشانہ بنانے کے لیے چار میزائل تیار کر لے گا۔ شمالی کوریا کے ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر کم جونگ ان نے اس منصوبے کی منظوری دے دی تو ہوسونگ12 راکٹ جاپان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے گوائم سے 30 کلومیٹر دور سمند میں جا گریں گے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو 'اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں۔ جیمز میٹس کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان سے ایک دن بعد سامنے آیا تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا نے امریکہ کو مزید دھمکی دی تو اسے 'آگ اور غصے'کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : بین الاقوامی