لاہور کی سڑکوں سے 9لڑکیاں اور 45لڑکے گرفتار، یہ کون تھے اور کیوں پکڑے گئے؟ ہرصاحب اولاد کیلئے پریشان کن خبرآگئی

لاہور کی سڑکوں سے 9لڑکیاں اور 45لڑکے گرفتار، یہ کون تھے اور کیوں پکڑے گئے؟ ...
لاہور کی سڑکوں سے 9لڑکیاں اور 45لڑکے گرفتار، یہ کون تھے اور کیوں پکڑے گئے؟ ہرصاحب اولاد کیلئے پریشان کن خبرآگئی

  

لاہور(اے پی پی )چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے حوالے سے گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیاجس کے دوران چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران54بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا جن میں45لڑکے اور9لڑکیاں شامل ہیں۔

ترجمان چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے بتایا کہ بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز کیمپس پل، برکت مارکیٹ، مون مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، لبرٹی، مین مارکیٹ گلبرگ،ڈیفنس موڑ، وائی بلاک، ایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کے دیگر علاقوں اور شاہراہوں پر کارروائی کی گئی جس کے دوران بھیک مانگنے والے بچوں کوتحویل میں لیا گیا۔ اس سلسلے میں خصوصی طور پر تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ اس ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس کی ٹیموں کا تعاون بھی شامل تھا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاوہ یہ گرینڈ ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے ضلعی دفاتر گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی میں بھی کیا گیا جس کے دوران مجموعی طور پر 214بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

تحویل میں لئے گئے بچوں کی عمریں 5سال سے 14سال کے درمیان ہیں اور ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کرنے کے بعد قانونی تحویل حاصل کی گئی ۔عدالت کے حکم پر ان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان بچوں کو رہائش اور خوراک کی تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں نیز ان بچوں کے والدین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

مزید : لاہور