نواز شریف کے 12 بج چکے ہیں جو نیک شگون نہیں،ن لیگ جتنے مرضی بندے جمع کر لے، عدالتی فیصلہ ماننا پڑے گا، شاہ محمود قریشی

نواز شریف کے 12 بج چکے ہیں جو نیک شگون نہیں،ن لیگ جتنے مرضی بندے جمع کر لے، ...
نواز شریف کے 12 بج چکے ہیں جو نیک شگون نہیں،ن لیگ جتنے مرضی بندے جمع کر لے، عدالتی فیصلہ ماننا پڑے گا، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے نواز شریف کے 12 بج چکے ہیں کسی پارٹی کے 12 بجےں تو نیک شگون نہیں ہوتا،مسلم لیگ ن ریلی میں ہزار بندے اکٹھے کریں یا 10 ہزار، عدالتی فیصلہ ماننا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں کہ روانگی میں تاخیر کیوں ہوئی ، کیا دو گروہوں کی لڑائی سلجھانے میں دیر ہوئی ، شاہ محمود قریشی نے کہا 10 منٹ کا فیصلہ 10 گھنٹے میں طے ہو تومقبولیت ثابت ہو گی ،افسوس ملک کا وزیر خارجہ گمراہ کن ٹویٹ کر رہا ہے ، وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نواز شریف کو اپنی پارٹی کے وسائل استعمال کرنے چاہئے جبکہ سرکاری املاک کے استعمال کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -