ن لیگ کا پاور شو ناکام، ہوائی فائر اپنے ہی پیر میں لگ گیا، گاڑیوں پر چڑھ کر نعرے مارنے والے جیل کا میٹریل ہیں: شیخ رشید

ن لیگ کا پاور شو ناکام، ہوائی فائر اپنے ہی پیر میں لگ گیا، گاڑیوں پر چڑھ کر ...
ن لیگ کا پاور شو ناکام، ہوائی فائر اپنے ہی پیر میں لگ گیا، گاڑیوں پر چڑھ کر نعرے مارنے والے جیل کا میٹریل ہیں: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پاور شو بری طرح ناکام ہوگیا ہے، ریلی کے ذریعے ن لیگ نے ہوائی فائر کیا تھا لیکن یہ ان کے اپنے پاﺅں میں لگ گیا ہے، اب یہ اس قابل بھی نہیں رہ گئے کہ ان کیلئے این آر او نکالا جا سکے، گاڑیوں پر چڑھ کر جو لوگ نعرے مار رہے ہیں ان میں سے ایک ایک بندہ جیل کا میٹریل ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم سوچے بھی نہ کہ میں جھوٹ بول سکتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ یہ ایک فلاپ ریلی ہے ۔ انہیں ان کے مشیروں نے مروا دیا ہے،کل سے کسی نے ڈرون کی ویڈیو نہیں چلنے دی ، میرا خیال تھا کہ ایک لاکھ بندہ ہوگا لیکن یہ ریلی دیکھ کر مجھے سخت مایوسی ہوئی، ان ریلیوں کو ایس پی سلیوٹ مار رہے ہیں، ڈی سی او کلیئرنس دے رہے اور کمروں کی صفائیاں کرا رہے ہیں، یہ وہ ریلیاں ہیں جو رخصتی کی ریلیاں ہیں۔ جب سے پیدا ہوا ہوں راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں اتنی فلاپ ریلی نہیں دیکھی۔ ان کی ریلی میں صرف 3 سے 4 ہزار لوگ موجود تھے ، اس ریلی کے ذریعے ن لیگ نے ہوائی فائر کیا تھا لیکن یہ ان کے اپنے پاﺅں میں خود لگ گیا ہے۔

نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عوام کیلئے وبالِ جان بن گیا، کاروبار بند، بس اڈے سیل کردیے گئے
انہوں نے کہا کہ یہ فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے اور چور دروازے سے منت سماجت کرنا چاہتے ہیں لیکن اب یہ اس قابل بھی نہیں رہ گئے کہ ان کیلئے این آر او نکالا جا سکے۔ اگلے مہینے ان کے نیب میں ریفرنس شروع ہو جائیں گے اور ہم بتائیں گے کہ اقامہ کے پیچھے کتنے ارب ڈالر ہیں، گاڑیوں پر چڑھ کر جو لوگ نعرے مار رہے ہیں ان میں سے ایک ایک بندہ جیل کا میٹریل ہے۔

دانیال عزیزکو ایک اور خوشخبری مل گئی، الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست خارج
عوامی مینڈیٹ پامال کیے جانے کے ن لیگی دعوے کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جونیجو کا ووٹ نواز شریف نے پامال کیا تھا، بھٹو کو پھانسی ان کے ساسی گاڈ فادر نے لگوائی، بینظیر بھٹو کا دو دفعہ مینڈیٹ کس نے پامال کیا، ایک وقت تھا کہ ہم بیان دے کر مکر جاتے تھے لیکن اب تو میڈیا والے پرانے کلپ چلا دیتے ہیں، چار مہینوں میں کٹی کٹا نکل جائے گا کہ ملک کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -