ن لیگ کا پاور شو فلاپ ہو چکا، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کے وسائل ریلی پر خرچ کئے جا رہے ہیں، پرویزالٰہی

ن لیگ کا پاور شو فلاپ ہو چکا، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کے وسائل ریلی پر خرچ ...
ن لیگ کا پاور شو فلاپ ہو چکا، بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کے وسائل ریلی پر خرچ کئے جا رہے ہیں، پرویزالٰہی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنماچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو غریبوں اور لاچار افراد کی بددعائیں لگی ہیں مسلم لیگ ن کا پاورشو فلاپ ہو چکا ہے ،بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کے پیسے ریلی کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں اورلوگوں کو اکٹھے کرنے کیلئے پٹواریوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی کا کہنا تھا نوازشریف بتائیں مسلم لیگ ن کس کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، یہ لوگ فوج اور عدلیہ کو نشانہ بناناچاہتے ہیں۔ق لیگ کے رہنما نے کہا ہے نواز حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تھا ان کی چوری سپریم کورٹ میں پکڑی جا چکی تھی ،نواز شریف خود کو ہر چیز سے بری الذمہ سمجھتے ہیں ،پوری قوم جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا حال دیکھ لے وہ اپنی پاور شو کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا نواز شریف تو پکڑے گئے شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پکڑے جائیں ، ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کوانصاف کی فراہمی کیلئے جسٹس باقر نجفی رپورٹ سامنے لائی جائے ، پرویز الٰہی نے کہا مسلم لیگ ن کے لوگ مستقبل میں ہمارے ساتھ چلیں گے کیونکہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ملک میں بادشاہت ہے ،نواز شریف 3 مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن کچھ نہیں سیکھا۔

مزید : لاہور