دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ‘ مدیحہ شاہ

دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ...
دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ‘ مدیحہ شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ۔

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی تاریخ میں فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوئی ہے ، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار ہمیشہ اس کا مقدر بنی ہے ۔ ہم سب لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بلا وجہ جھوٹ کی عادتیں اور منافقت جیسی لعنت کو چھوڑ دینا چاہیے ،خاص طور پر شوبز میں حسد کا مادہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی برتری کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ۔ لیکن جس کو خدا عزت دے تو سب کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کی عزت کریں ۔

مدیحہ شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ،اچھے کردار کی جستجو میں رہتی ہوں اور جب میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری بڑی محنت شامل ہے اور اس کے ساتھ اپنے سینئرز کی عزت بھی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہر وہ چیز سے نوازا جس کی میں نے خواہش کی تھی ۔

مزید : تفریح