تہمینہ درانی کی سیاست پر گہری نظر ، اپنی مرضی سے ٹویٹس کرتی اور بیانات دیتی ہیں: سہیل وڑائچ

تہمینہ درانی کی سیاست پر گہری نظر ، اپنی مرضی سے ٹویٹس کرتی اور بیانات دیتی ...
تہمینہ درانی کی سیاست پر گہری نظر ، اپنی مرضی سے ٹویٹس کرتی اور بیانات دیتی ہیں: سہیل وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی طویل عرصے سے سیاست پر گہری نظر ہے اس لیے وہ اپنی مرضی سے ہی ٹویٹس کرتی اور بیانات دیتی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ تہمینہ درانی کو شہباز شریف سے شادی کے باوجود وہ مقام نہیں مل سکا جو انہیں ملنا چاہیے تھا۔ شریف خاندان نے انہیں ابھی تک قبول نہیں کیا اور خاندان کے کسی بھی ایونٹ میں وہ آج تک شرکت نہیں کر سکیں۔ حمزہ اور سلمان شہباز کی والدہ تو شہباز شریف کے ساتھ رہتی ہیں لیکن تہمینہ درانی علیحدہ گھرمیں رہتی ہیں جبکہ وہ حمزہ کی والدہ کے گھر بھی نہیں جا سکتیں۔

”نواز شریف نے شہباز شریف کے ساتھ یہ بہت زیادتی کی ہے کہ ۔۔۔“شہباز شریف کی اہلیہ میدان میں آگئیں،ایسا اعلان کردیا کہ کھلبلی مچ گئی
انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر کی اہلیہ بھی رہ چکی ہیں اس لیے ان کی سیاست پر 70 کی دہائی پر بڑی گہری نظر ہے ۔ ان کا معاملہ صرف شہباز شریف تک محدود ہے اس لیے وہ اپنی مرضی سے ہی ٹویٹس کرتی ہیں اس معاملے میں کوئی انہیں ڈکٹیٹ نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنی ٹویٹس میں نواز شریف کی ریلی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

مزید :

لاہور -