آپ خود کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے، عمران خان کا نواز شریف مشورہ

آپ خود کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے، عمران خان کا نواز شریف مشورہ
آپ خود کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے، عمران خان کا نواز شریف مشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سیاسی حریف میاں نواز شریف کو اہم ترین مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ نواز شریف کی ’کرپشن بچاﺅ ریلی‘ پر مشورہ دیں گے کہ آپ امپائرز، پچ، موسم اور اپنے کچھ کھلاڑیوں کو الزام دے سکتے ہیں لیکن آپ خود کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے کیونکہ آپ ہار چکے ہیں اس لیے آپ خود کو ڈوبا ہوا ہی محسوس کریں گے۔ عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ان لوگوں کی تعداد بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے جو آپ کی کمزور امپائرنگ کی ہا ہا کار سنتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں