مسلم لیگ ن کے نئے صدر کون ہوں گے، لیگی رہنما نے پارٹی کے اندر کی بات بتا دی

مسلم لیگ ن کے نئے صدر کون ہوں گے، لیگی رہنما نے پارٹی کے اندر کی بات بتا دی
مسلم لیگ ن کے نئے صدر کون ہوں گے، لیگی رہنما نے پارٹی کے اندر کی بات بتا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینٹ میں قائدا یوان سینٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے پارٹی صدر شہباز شریف ہوں گے، نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق سینٹ میں قائدا یوان سینٹر راجہ ظفر الحق کا کہناتھا کہ مسلم لیگ کے پارٹی صدر کیلئے شہباز شریف کا نام حتمی ہے جس کا باقاعدہ اعلان 2 روز میں کر دیاجائے گااور سابق وزیراعظم نواز شریف خود اس کا اعلان کریں گے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن رولزکے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں 7 روز میں نے صدر کا انتخاب کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد