جی ٹی روڈ پرریلی رواں دواں، عوامی مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں,ہم مل کر نیا پاکستان بنائیں گے : نوازشریف

جی ٹی روڈ پرریلی رواں دواں، عوامی مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں,ہم مل کر نیا ...
جی ٹی روڈ پرریلی رواں دواں، عوامی مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں,ہم مل کر نیا پاکستان بنائیں گے : نوازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجر خان سے جہلم کی طرف رواں دواں ہے اور راستے میں استقبالیہ کیمپ میں موجود لیگی کارکنان سے نوازشریف نے مختصرخطاب کیا اور کہاہے کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین برداشت نہیں ، میراایجنڈا آئین و قانون کی بالادستی ہے، ہم مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ، نوازشریف کبھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑے گا ۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ ان کی جدوجہد عوام کیلئے ہے ، ان کا ایجنڈا قانون کی بالادستی ہے اور کیا آپ اس ایجنڈے میں ان کا ساتھ دیں گے ؟ جس پر کارکنان نے مثبت جواب دیا اور نوازشریف کا قافلا مزید آگے بڑھ گیا۔بعدازاں سوہاوہ میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کاکہناتھاکہ میں آپ کی نااہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں، میرا ساتھ دو گے ؟یقین ہے سوہاوہ میرے ساتھ ہے۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ، آپ نے نوازشریف کوووٹ دے کر وزیراعظم بنایا تھا، میرے خلاف کوئی کرپشن، کمیشن یا کک بیکس کا مقدمہ نہیں، جب کرپشن کا کیس نہیں تو نااہل کیوں قراردیاگیا،پاکستان کا یہ دستور اور طریقہ کار ہمیں بدلنا ہوگا، ملک کی خدمات کا مجھے یہ انعام دیا گیا۔

دینہ میں بھی نوازشریف نے خطاب کیا اور کہاکہ نوازشریف کبھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، عوام کی محبت نوازشریف کبھی نہیں بھولے گا، میں ملک سے اندھیرے ختم کررہا تھا، وزیراعظم کی نااہلی عوام کی نااہلی ہے ، 2017  کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر ہے ۔ 

مزید : قومی