آرمی چیف کا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: جنرل باجوہ

آرمی چیف کا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار، ان کی خدمات ہمیشہ یاد ...
آرمی چیف کا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے انتقال پر افسوس کا اظہار، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: جنرل باجوہ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں ڈاکٹر رتھ فاﺅ کیلئے دعا کی اور کہا کہ ہم انسانیت کی سفیر ڈاکٹر رتھ فاﺅ کو ہمیشہ ان کی پاکستان کے لوگوں کیلئے فراہم کی جانے والی بے لوث خدمات کے باعث یاد رکھیں گے۔

کراچی میں وفات پانے والی یہ جرمن خاتون اپنا ملک چھوڑ کر پاکستانیوں کی مدد کرنے کیلئے پاکستان میں آئی، کس طرح ہماری مدد کی؟ جان کر آپ بھی انہیں سلیوٹ کریں گے

واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ جرمنی سے 1960 میں پاکستان آئی تھیں اور کراچی میں جذام (برص یا کوڑھ) کے مریضوں کے علاج کیلئے خدمات سر انجام دیتی تھیں۔ ان کی کوششوں کے باعث پاکستان براعظم ایشیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جس میں جذام کا مرض ختم ہوگیا تھا۔ وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزید : قومی