عوام اور ریاست سے تعلق رکھنے والی مین شاہراہ کو اپنے استعمال کے لیے بلاک کرنے کا اختیار کسی حکومت کے پاس نہیں ہے:تہمینہ درانی

عوام اور ریاست سے تعلق رکھنے والی مین شاہراہ کو اپنے استعمال کے لیے بلاک ...
 عوام اور ریاست سے تعلق رکھنے والی مین شاہراہ کو اپنے استعمال کے لیے بلاک کرنے کا اختیار کسی حکومت کے پاس نہیں ہے:تہمینہ درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے بعد جہاں ایک جانب لیگی رہنما سرگرم ہیں تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی سرگرم ہو گئی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر نواز شریف کی ریلی کے خلاف بیان بازی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاست سے تعلق رکھنے والی مین شاہراہ کو اپنے استعمال کے لیے بلاک کرنے کا اختیار کسی حکومت کے پاس نہیں ہے،یہ غیر قانونی حکم کس نے دیا ہے؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے دوران بند کرائے جانے والے ہوٹلوں اور دکانوں کا نقصان کون بھرے گا،حکومت؟،جی ٹی روڈ پر سر گننے کے بجائے ان لوگوں اور پورے پاکستان کی عوام کو یہ چیزیں مہیا کی جائیں ۔شہباز شریف کی اہلیہ نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے درمیانے درجے کے مشیروں اور رہنماﺅں کو چن کر ان کی باتیں سنیں اور اپنے مخلص،سیاسی طور پر تجربہ کار اور ہو شیار ساتھیوں کی باتوں کو مسترد کیا ۔تہمینہ درانی نے کہا کہ نواز شریف صاحب مہربانی کر کے اپنی ناکام میڈیا ٹیم کو نکال پھینکیں ،خوشامدی ٹولے کو فارغ کردیں کیونکہ ایسے لوگوں نے آپ کی اسٹیٹ مین شپ کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تہمینہ درانی نے کہاتھا کہ نواز شریف اپنے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالتے ریلی کے بجائے عوام سے خطاب کر لیتے ۔ان کا کہناتھا کہ اپنی پارٹی کی ریلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو دہری ذمہ داری ادا کرنا پڑ رہی ہے ،انہیں ریلی کی معاونت اور حفاظت دونوں کام کرنے پڑ رہے ہیں ،ہماری سنگدلی نے شہباز شریف کو اس حال میں ڈال دیا ہے۔
مزید خبریں :کمر میں تکلیف کے باعث نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہیں کی: چوہدری نثار

مزید :

لاہور -