ن لیگ کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی،ریلی میں عدلیہ مخالف پمفلٹ تقسیم کئے گئے،شفقت محمود

ن لیگ کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی،ریلی میں عدلیہ مخالف پمفلٹ تقسیم ...
ن لیگ کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی،ریلی میں عدلیہ مخالف پمفلٹ تقسیم کئے گئے،شفقت محمود

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے ن لیگ کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی، کوئی ان کے استقبال کرنے کیلئے موجود نہیں،اصل حقیقت سامنے آ گئی، جہلم میں بھی سٹیج پرصرف پولیس کھڑی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا شہباز شریف کی اہلیہ کہتی ہیں کہ شہباز شریف کو مشکل میں کیوں ڈال دیااوروزیراعلیٰ شہبازشریف کو آگے نہیں آنے دیا جا رہا ،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاان کو نظر آ رہا ہے کہ نیب کے ذریعے یہ نااہل ہونے جا رہے ہیںاس لئے ریلی میں عدلیہ مخالف پمفلٹ تقسیم کئے گئے کیونکہ عدلیہ پر انگلی اٹھانا ن لیگ کی تاریخ ہے ،نواز شریف آئین و قانو ن کی تضحیک کر رہے ہیں،انہوں نے کہا سرکاری مشینری استعمال کی گئی، کاروبار،دکانیں بند کرائی گئیں اور قافلہ 120 کلومیٹر کی رفتارسے چل رہا ہے۔

مزید : لاہور