5کروڑ عوام نے منتخب کیا اور پانچ افراد نے مجھے گھر بھجوا دیا :نواز شریف

5کروڑ عوام نے منتخب کیا اور پانچ افراد نے مجھے گھر بھجوا دیا :نواز شریف
5کروڑ عوام نے منتخب کیا اور پانچ افراد نے مجھے گھر بھجوا دیا :نواز شریف

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نا اہلی منتخب وزیر اعظم کی نہیں بلکہ ووٹروں کی توہین ہے ،میں اپنی نا اہلی کا نہیں آپ کی نا اہلی کا مقدمہ لے کرنکلا ہوں۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پانچ کروڑ عوام نے منتخب کیا اور پانچ افراد نے گھر بھیج دیا ،کیا آپ کو یہ منظور ہے ؟

دینہ میں مختصر خطاب کے دوران نواز شریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ووٹ دے کر مجھے وزیر اعظم بنا یا ،معزز جج صاحبان نے گھر بھجوا دیا ،کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پر کرپشن،کمیشن یا کک بیک کا کوئی الزام نہیں ہے ،میں آپ کی نا اہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں،وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کا مطلب عوام کو نا اہل کرنا ہے ۔سوہاوہ کے مقام پر کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب کرپشن کا کوئی کیس نہیں تو نا اہل کیوں قرار دیا گیا ؟،یہ وزیر اعظم کی نہیں عوام کی توہین ہے اور یہ توہین 70سالوں سے چلی آرہی ہے ،میں آپ کو دعوت دوں گا ،کیا آپ میرا ساتھ دیں گے؟، یقین ہے سوہاوہ کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا مجھے ملک کی خدمت کا انعام دیا گیا ہے یا سزا ،اس کھیل تماشے کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس روایت کو بدلیں گے ۔

مزید خبریں :

مزید خبریں :آپ خود کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکتے، عمران خان کا نواز شریف مشورہ

مزید : قومی