نواز شریف کامارچ لیگی کارکنان کو متحرک کرنے کی کوشش، تحریک انصاف بھی رواں ماہ ایسی سرگرمی کرے گی: مظہر عباس

نواز شریف کامارچ لیگی کارکنان کو متحرک کرنے کی کوشش، تحریک انصاف بھی رواں ...
نواز شریف کامارچ لیگی کارکنان کو متحرک کرنے کی کوشش، تحریک انصاف بھی رواں ماہ ایسی سرگرمی کرے گی: مظہر عباس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ پر ممبران اسمبلی اور لیگی کارکنان کو متحرک کرنے اور عدلیہ فیصلے کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے روانہ ہوئے ہیں ، این اے 120کا الیکشن ن لیگ کی سیاست کے لئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، تحریک انصاف بھی اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں پنجاب کے اندر اسی قسم کی سرگرمی کرنے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے۔

عزیر بلوچ کے پاس 9 موبائل فون، جیل میں بیٹھ کر گینگ چلا رہے ہیں ،اس معاملے میں رینجرز بے بس ہے: مظہر عباس کا دعویٰ

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے این اے120کا الیکشن ایک چیلنج ہے ، الیکشن کے بعد سابق وزیر اعظم پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی جائیں گے تاکہ وہ لیگی کارکنان کو الیکشن 2018ءکے لئے تیار کر سکیں ، نواز شریف اپنے خلاف عدلیہ کے فیصلے کو سابق وزرائے اعظم کے ساتھ لنک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے، ابھی انہوں نے لارجر بنچ میں درخواست دائر کرنی ہے اسی لئے اپوزیشن اس پر تنقید کر رہے ہیں اور اس مارچ کو عدلیہ کے خلاف تنقید سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب کی سیاست قومی اسمبلی میںاہمیت کی حامل ہے جس بھی سیاسی جماعت کو مرکز میں حکومت بنانا ہوگی اسے پنجاب سے واضح اکثریت حاصل کرنا ہو گی اس لئے نواز شریف پنجاب کے لیگی کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں اور تحریک انصاف بھی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کی منصوبہ کر رہی ہے اور اس لئے اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں وہ پنجاب کے اندر اسی قسم کی سرگرمیاں منعقد کرے گی۔

مزید : کراچی