ریلی کے دوران نواز شریف کا بڑا نقصان ہو گیا

ریلی کے دوران نواز شریف کا بڑا نقصان ہو گیا

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ رواں دواں ہے اور قافلہ اس وقت دینہ کے مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں سے اگلا پڑاﺅ جہلم میں ہو گا ۔سفر کے دوران نواز شریف بڑا نقصان ہو گیا اور ان کی گاڑی کو ڈینٹ پڑ گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی گاڑی کو ڈینٹ پڑ گیا ہے ۔سابق وزیر اعظم کی گاڑی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق چلا رہے ہیں ۔جبکہ دینہ اور سوہا وہ کے مقام پر ان کی گاڑی کو کارکنان  نے گھیر لیا جو کہ گاڑی کو ہاتھ لگا کر اور چوم کراپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں ایسے میں گاڑی کے قریب دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آرہے ہیں ۔جہاں ایک طرف کارکنا ن اپنے قائدکو ایک بار قریب سے دیکھنے اور گاڑی کو ہاتھ لگانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں وہاں ہی سیکیورٹی پر موجود اہلکار انہیں پیچھے دھکیل رہے ہیں ،ایسی صورتحال میں دھکم پیل ہو رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسی صورتحال میں گاڑی پر ڈینٹ بھی پڑا ہو گا ۔

مزید خبریں :دانیال عزیز سمیت4 ارکان اسمبلی نے وفاقی وزراءکا حلف اٹھا لیا

مزید : قومی