پاکستان پر دہشت گردی کے لئے بھارت افغان میڈیا اور سرزمین استعمال کر رہا ہے: نفیس زکریا

پاکستان پر دہشت گردی کے لئے بھارت افغان میڈیا اور سرزمین استعمال کر رہا ہے: ...
پاکستان پر دہشت گردی کے لئے بھارت افغان میڈیا اور سرزمین استعمال کر رہا ہے: نفیس زکریا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی، تخریبی کاری اور الزام تراشیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین اور افغان میڈیا استعمال کر رہا ہے،نئی دہلی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں کا قتل جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب اور اسے مسلم اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

5کروڑ عوام نے منتخب کیا اور پانچ افراد نے مجھے گھر بھجوا دیا :نواز شریف

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغان مسلے کا فوجی حل ممکن نہیں،پاکستان افغانستان میں مصالحت اور امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ افغانستان کا مسلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا،عالمی طاقتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے افغانستان میں طاقت کا استعمال کررہی ہیں لیکن تاحال وہاں امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسلہ صرف سیاسی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں۔پاکستان طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مصالحتی عمل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے لیکن پاکستان نے کبھی بھی انہیں زبردستی واپس بھیجنے پر مجبور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے جبکہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن معمول کا حصہ ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں