نوازشریف کے قافلے میں تیزی سعد رفیق کو ملنے والے خفیہ پیغام کے باعث آئی :بی بی سی

نوازشریف کے قافلے میں تیزی سعد رفیق کو ملنے والے خفیہ پیغام کے باعث آئی :بی بی ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ نوازشریف کے قافلے میں تیزی کا سبب سعد رفیق کو ملنے والا خفیہ پیغام تھا ۔

تفصیلات کے مطابق بی بی سی کا کہناتھا کہ نواز شریف کے ساتھ تعینات پولیس سکواڈ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق جب کچہری چوک پر پہنچے تو چند افراد ان سے ملنے آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔کچھ دیر بعد سعد رفیق واپس آئے اور جا کر سابق وزیرِ اعظم کی گاڑی میں بیٹھے اور اس کے بعد ان کا قافلہ اس قدر تیز رفتاری سے گزر گیا کہ راستے میں منتظر استقبالی پارٹیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔پولیس اہلکار کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سعد رفیق کی وساطت سے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نوازشریف کا قافلہ جہلم پہنچ گیاہے جہا ں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے جبکہ ممکنہ طور پر وہ آج پڑاﺅ جہلم میں ہی ڈالیں گے ۔

مزید : قومی