مشن جی ٹی روڈ ، نواز شریف آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے ، انتظامات مکمل

مشن جی ٹی روڈ ، نواز شریف آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے ، انتظامات مکمل
مشن جی ٹی روڈ ، نواز شریف آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے ، انتظامات مکمل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا قافلہ جہلم پہنچ گیا ہے جہاں وہ عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ ن لیگی رہنماﺅں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آج رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے جبکہ وہ کل (جمعہ) گوجرانوالہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کی ریلی میں نہ آکر چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی: ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)

سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران جہلم میں پہنچ گئے ہیں آج صبح راولپنڈی سے نکلنے کے بعد قافلہ بہت تیزی سے منزل کی جانب روانہ ہوا تو راستے میں لیگی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استعمال کیا تاہم وہ کسی بھی شہر میں رکے نہیں ، انہوں نے دینہ میں کارکنان سے مختصر خطاب کیا اور اب جہلم میں وہ کارکنان سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد قافلہ گوجرانوالہ کی جانب روانہ ہو گا جہاں وہ رات کو قیام کریں گے، لیگی قیادت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : قومی