عابد شیر علی کو نیچے بٹھاؤ اور میاں صاحب کی گاڑی کو آگے لے کر آؤ:خواجہ سعد رفیق کی عابد شیر علی کا اسٹیج سے مخاطب کرکے اعلان

عابد شیر علی کو نیچے بٹھاؤ اور میاں صاحب کی گاڑی کو آگے لے کر آؤ:خواجہ سعد ...
عابد شیر علی کو نیچے بٹھاؤ اور میاں صاحب کی گاڑی کو آگے لے کر آؤ:خواجہ سعد رفیق کی عابد شیر علی کا اسٹیج سے مخاطب کرکے اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر عابد شیر علی ان ایکشن ، گاڑی پر کھڑے ہوکر کارکنوں کو نعرے لگاکرپرجوش کر رہے تھے کہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے اسٹیج سے اعلان کر تے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کو نیچے بٹھاؤ اور میاں صاحب کی گاڑی کو آگے لے کر آؤ۔جس پر عابد شیر علی نے کارکنوں کے ساتھ گاڑیاں ایک طرف ہٹوا کر سابق وزیر اعظم نوازشریف کی گاڑی کو آگے لیجانے لگے تھے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد پنجاب ہاؤس سے قافلہ لاہور کے لئے بڑے پیمانے پر کارکنوں کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے ۔

مزید : قومی