عابد شیر علی کی اس حرکت پر نواز شریف کا خون بڑھ گیا

عابد شیر علی کی اس حرکت پر نواز شریف کا خون بڑھ گیا
عابد شیر علی کی اس حرکت پر نواز شریف کا خون بڑھ گیا

  

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن )نواز شریف کی ریلی میں جہاں وزیر مملکت طلال چودھری نے جھومر ڈال کر اپنے قائدکا دل خوش کردیا ہے وہاں عابد شیر علی کے والہانہ نعروں نے سب کو مات دے دی ہے۔ریلی کے شرکاءکا جوش اس وقت دیدنی ہوجاتا ہے جب عابد شیر علی ایک عام کارکن کی طرح گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر نعرے لگانے شروع کردیتے ہیں ۔سیاسی جماعتوں میں نعرے عموماً کارکن ہی لگواتے ہیں لیکن عابد شیر علی نے ن لیگ میں یہ والہانہ اندازاپناکر راہ دکھادی ہے کہ کارکنوں کو بددلی سے بچانے اور کارواں میں جوش وجذبہ برقرار رکھنے کے لئے قائدین کو والہانہ نعرے اور جھومر بھی ڈالنا پڑے تو شرم نہیں کھانی چاہئے۔مختلف چینلز نے موجودہ ریلی میں عابد شیر علی کے فلک شگاف نعروں کے والہانہ انداز کو فوکس کیا ہے کیونکہ جونہی وہ ہاتھ میں سپیکر پکڑ کر نعرے لگانا شروع کرتے ہیں ن لیگی کارکن جوابی نعروں سے ریلی کا خون گرم کردیتے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف عابد شیر علی اور طلال چودھری کی پرفارمنس دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔

مزید : جہلم