نوازشریف نے عمران خان کی بات پر عمل کر کے دکھا دیا

نوازشریف نے عمران خان کی بات پر عمل کر کے دکھا دیا
نوازشریف نے عمران خان کی بات پر عمل کر کے دکھا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نےتمام تر سیکیورٹی خدشات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی سے نکل کر جہلم میں بنائے گئے سٹیج پر کارکنان سے محبت کا اظہار کرنے اور خطاب کرنے کیلئے چڑھ گئے ہیں۔اور ایک طرح سے عمران خان کے چیلنج کو قبول کر لیاہے۔

جہلم میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پہنچتے ہی بلٹ پروف گاڑی سے نکل کر اسٹیج پر براجمان ہو گئے ،سٹیج پر کارکنان کی جانب سے نوازشریف کیلئے انتہائی خوبصورت سفید رنگ کی کرسی رکھوائی گئی جبکہ باقی تمام قیادت نیچے اور چھوٹی کرسیوں پر بیٹھی ۔جہلم میں عوام کے بڑے ہجوم نے نواز شریف کے قافلے کا استقبال کیا۔اس سے قبل نوازشریف نے سوہاوا اور دینہ میں اپنی گاڑی میں ہی سے کارکنان سے خطاب کیا اور اپنا سفر رواں دواں رکھا جس پر عمران خان نے طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہبلٹ پروف گاڑی سے خطاب کرنا اعتماد کو ظاہر نہیں کرتا ،اگر آپ کو موت سے ڈر لگتاہے کہ ریلی نہیں نکالنی چاہیے۔

مزید : قومی