کروڑوں ووٹ دیکر عوام منتخب کرتے ہیں لیکن کوئی ڈکٹیٹر ، جج وزیر اعظم کو گھر بھیج دیتا ہے, کیا عوام کی توہین نہیں ؟
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نےجہلم میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں ووٹ دے کر عوام اپنے وزیر اعظم کو منتخب کرتے ہیں لیکن منتخب کوئی ڈکٹیٹر اور جج منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیتا ہے ، کیا یہ کروڑوں کی عوام کی توہین نہیں؟ ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پہنچنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جہلم پہنچنے پر عوام کے بڑے جم غفیر سے پر جوش خطاب کرتے ہوئےعوام سے بار بار سوال پوچھا اور حاضر ین سے ہر طرف منہ کر پوچھتے رہے کہ کیا آپ کے منتخب وزیر اعظم کی یہ تذلیل آپ کو برداشت ہے ؟ تو ہزاروں افراد واشگاف نعروں کی صورت میں ’’نہیں نہیں‘‘ کا جواب دیتے رہے ۔