پانچ ججز نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے کو ئی کرپشن نہیں کی تو پھر عوام پوچھے کہ وزیر اعظم کو کیوں نکالا؟:نواز شریف

پانچ ججز نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے کو ئی کرپشن نہیں کی تو پھر عوام پوچھے ...
پانچ ججز نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے کو ئی کرپشن نہیں کی تو پھر عوام پوچھے کہ وزیر اعظم کو کیوں نکالا؟:نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نےجہلم میں خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پانچ ججز نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے کو ئی کرپشن نہیں کی تو پھر آپ عوام پوچھیں کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب کردہ وزیر اعظم کو کیوں نکالا گیا
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی ریلی کے استقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنوں کی بڑی تعداد کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کو اندھیروں سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا میں ہر لحاظ سے پاکستانیوں کی خدمت کا خواب دیکھ کر اس کی تعبیر میں مصروف ہوں ۔میاں محمد نوز شریف کا کہنا ہے کہ میں آپ کے پاس اس لیے نہیں آ یا کہ مجھے پھر وزیر اعظم بنا دیں بلکہ میں آپ کے پاس اس لیے آ یا ہوں کہ نوجوانوں کا مستقبل مجھے عزیز ہے۔70سالوں سے اس ملک کے ساتھ مذاق ہوتا آیا ہے آپ کا کوئی وزیر اعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا یہ کتنے افسوس کی بات ہے۔ یہ عوام کی توہین ہے۔ اگر پاکستان کو آگے جانا ہے تو اس کو بدلنا ہو گا، اگر نوجوانوں کا مستقبل ہمیں عزیز ہے تو پھر ہمیں یہ سب بدلنا ہو گا۔ ہم نے دن رات محنت کی اور نوجوانوں کےلیے روزگار مہیا کیا۔ نوجوان ہی اس ملک کی ترقی کا اہم ستون ہیں۔

مزید :

قومی -