دل کے مریض میاں نواز شریف کا گلا جہلم پہنچتے ہی بیٹھ گیا،لاہور پہنچنے تک کہیں ۔۔۔

دل کے مریض میاں نواز شریف کا گلا جہلم پہنچتے ہی بیٹھ گیا،لاہور پہنچنے تک کہیں ...
دل کے مریض میاں نواز شریف کا گلا جہلم پہنچتے ہی بیٹھ گیا،لاہور پہنچنے تک کہیں ۔۔۔

  

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ریلی کے جہلم پہنچنے کے بعد خطاب شروع کیا تو ان کا گلہ آہستہ آہستہ بیٹھنا شروع ہوگیا ،اسکے باوجود انہوں نے جوش خطابت ترک نہیں کیا ۔گزشتہ سال بائی پاس کرانے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں واضح طور پر سخت کام کرنے،سٹریس والے کاموں سے منع کرتے ہوئے سینے کازور لگا کر تقریریں کرنے سے بھی منع کیا تھا لیکن بائی پاس کے چند ہفتے بعد ہی انہوں نے بہاولپور سمیت کئی شہروں میں دھواں دار تقریریں کی ۔ذرائع کے مطابق ان کا میڈیکل سٹاف ان کے ہمراہ ہوتا ہے لیکن میاں نواز شریف اجتماعات میں تقریر کرتے ہوئے ہر طرح کی احتیاط نظر انداز کردیتے اور جوش خطابت میں اپنی پوری جسمانی قوت بھی صرف کردیتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں ،انہیں زیادہ تھکن والا کام نہیں کرنا چاہئے، ان کا گلا جہلم پہنچتے ہی بیٹھ گیا ہے تولاہور پہنچتے پہنچتے کہیں انکی صحت جواب نہ دے جائے ۔

مزید : جہلم