’’ مشن جی ٹی روڈ‘‘نواز شریف کا جہلم میں قیام کا فیصلہ ، سابق وزیر اعظم کا قافلہ تیسرے روز صبح دس بجے جہلم پل سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا

’’ مشن جی ٹی روڈ‘‘نواز شریف کا جہلم میں قیام کا فیصلہ ، سابق وزیر اعظم کا ...
’’ مشن جی ٹی روڈ‘‘نواز شریف کا جہلم میں قیام کا فیصلہ ، سابق وزیر اعظم کا قافلہ تیسرے روز صبح دس بجے جہلم پل سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ’’مشن جی ٹی روڈ ‘‘ میں جہلم کے خطاب کے بعد وہیں قیام کا فیصلہ کر لیا ، سابق وزیر اعظم کا قافلہ  تیسرے روز کا آغاز کل صبح دس بجے جہلم پل سے لاہور کے لئے روانہ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پہنچے پر  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لوگوں سے پر جوش خطاب کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلاسفر کل صبح 10 بجے جہلم برج سے شروع کیا جائےگا ، نواز شریف آج جہلم میں ہی قیام کریں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف دوسرے روز گجرات یا گجرانوالہ میں قیام کریں گے لیکن یہاں بھی خلاف توقع نواز شریف نے اپنے قافلے کے ہمراہ جہلم میں قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے تیسرے روز کا آغاز برج پل جہلم سے کریں گے ۔

سابق وزیر اعظم کے’’مشن  جی ٹی روڈ ‘‘ کے شرکا  آرام کر نے میں مصروف ہو گئے ہیں جبکہ نواز شریف  نجی ہوٹل میں پارٹی کے مرکزی اور مقامی  رہنماؤں کے ساتھ مشاورت  اور سیاسی رفقا کے ساتھ اگلے روز کے لئے حکمت عملی بھی اپنانے کا فیصلہ کریں گے ۔

مزید : قومی