سابق وزیر اعظم کو جہلم پہنچنے پر خصوصی پروٹوکو ل ، نواز شریف کوسٹٰیج پر خاص صوفے پر بٹھایا گیا

سابق وزیر اعظم کو جہلم پہنچنے پر خصوصی پروٹوکو ل ، نواز شریف کوسٹٰیج پر خاص ...
سابق وزیر اعظم کو جہلم پہنچنے پر خصوصی پروٹوکو ل ، نواز شریف کوسٹٰیج پر خاص صوفے پر بٹھایا گیا

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ’’ جی ٹی روڈ مشن‘‘  کے جہلم میں  پڑاؤ کے موقع پرخصوصی پروٹو کول دیا گیا  جبکہ نواز شریف کے لئے سٹیج پر سفید رنگ کا بڑا صوفہ سجایا گیا جس پر انہیں بٹھایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جہلم پہنچنے پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظام کئے گئے تھے جبکہ سٹیج کے ارد گرد بھی بڑی تعداد میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ۔دوسری طرف نون لیگ کے کارکنوں میں بھی جوش و خروش عروج پر رہا اور کارکن ایک دوسرے سے بڑھ کر ’’ دلوں کا وزیر اعظم نواز شریف‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔جہلم میں مقامی قیادت کی طرف سے تیار کئے گئے سٹیج پر درجن سے کم یا تھوڑی زیادہ  کرسیاں لگائی گئیں جبکہ نواز شریف کے لئے خصوصی طور پر  سفید رنگ کا ایک بڑا صوفہ رکھا گیا تھا جس پر انہیں بٹھایا گیا ۔نواز شریف کے ساتھ دیگر مرکزی قائدین کے لئے عام کرسیاں رکھی گئی تھیں  ۔

مزید : قومی