مشن جی ٹی روڈ ، قافلہ جہلم پہنچ گیا، طلال چوہدری کے بھنگڑے

مشن جی ٹی روڈ ، قافلہ جہلم پہنچ گیا، طلال چوہدری کے بھنگڑے
مشن جی ٹی روڈ ، قافلہ جہلم پہنچ گیا، طلال چوہدری کے بھنگڑے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ جہلم پہنچ گیا ہے جہاں پر جلسہ جاری ہے جبکہ اس سے قبل جہلم پہنچنے پر لیگی کارکنان کا جم غفیر دیکھتے ہوئے لیگی رہنما طلال چوہدری خوشی سے جھوم اٹھے اور گاڑی پر چڑھ کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔

دل کے مریض میاں نواز شریف کا گلا جہلم پہنچتے ہی بیٹھ گیا،لاہور پہنچنے تک کہیں ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوا زشریف کا قافلہ جی ٹی روڈ پہنچ گیا جہاں پر نواز شریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے، قافلے کے استقبال کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لیگی کارکنان موجودہیں ، وہ پارٹی ترانوں پر جھوم رہے ہیں جبکہ ریلی کے شرکاءپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے ہیں،لیگی کارکنوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر طلال چوہدری بھی جذبات پر قابو نہیں پاسکے اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے جبکہ گاڑی کی چھت پر سوار ہو کر انہوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

طلال چوہدری کی ویڈیو دیکھیں : 

مزید : جہلم