نوازشریف سے پہلے ان کا باورچی ہوٹل پہنچ گیا ،کھانے کا اہتمام شروع کر دیا

نوازشریف سے پہلے ان کا باورچی ہوٹل پہنچ گیا ،کھانے کا اہتمام شروع کر دیا
نوازشریف سے پہلے ان کا باورچی ہوٹل پہنچ گیا ،کھانے کا اہتمام شروع کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نواز شریف جہلم میں خطاب کے بعد سرائے عالمگیر میں واقع نجی ہوٹل میں قیام کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کا باورچی پہلے ہی پہنچ چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے قافلے میں اچانک تیزی آئی اور کچھ دیر قبل ہی جہلم پہنچا  ہے   جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی طرف سے بنائے گئے خصوصی سٹیج پر  پہنچ کر کافی دیر تک ہاتھ ہلا ہلا کر اپنے کارکنان کے نعروں کا جواب دیا ،کارکنوں کے جوش و خروش اور لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر ان کے چہرے پر پھیلی ہوئی خوشی واضح طور پر نمایاں تھیں ،اس موقع پر انہوں نے بڑے جوشیلے انداز  میں خطاب کیا  اور پھر وہ سرائے عالمگیر میں واقع نجی ہوٹل میں قیام کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کا باورچی پہلے ہی پہنچ گیاہے اور وہ نوازشریف اور ان کے رفقا کے کھانے کا اہتمام کر رہاہے ۔واضح رہے کہ نوازشریف آج رات یہیں قیام کریں گے اور کل صبح تیسرے روز  قافلہ دوبارہ جہلم پل  سے صبح دس بجے لاہور کے لئے روانہ ہو گا ۔

مزید : قومی