نواز شریف سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے : شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوا سال سے سوال ہو رہا ہے لیکن اب عوام بار بار سن کر اپنی رائے بد ل رہے ہیں ، نواز شریف سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام نے ان کے مؤقف کو یکسر رد کر رہے ہیں ۔
تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جہلم میں خطاب پر تبصرہ کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وزراء نے جو بیانیہ تشکیل دیا اس کو اب عوام مستر د کر چکی ہے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کا اپنا ایک حلقہ اور ان کے کارکن ہیں وہ ان کے استقبال کو آئیں گے اور یہ نواز شریف کا حق بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے لیکن یہ بات واضح ہو نی چاہیے کہ ہمارا مینڈیٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی صاف اور شفاف ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کا انقلابی روڈ میپ کہاں ہے ؟ اور کب اس کا نفاذ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب بہت سمجھدار ہیں اور ان سب ڈراموں کو سمجھتے ہیں اب عوام آگے بڑھ رہی ہے ۔