آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ رجمنٹل سینٹر حیدرآباد کا دورہ: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رجمنٹل سینٹر حیدر آباد کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی دفاع اورسیکیورٹی میں سندھ رجمنٹ کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اورشہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکوسندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے۔ اس موقعہ پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سندھ رجمنٹ نے ملک کے دفاع ، سیکیورٹی کیلیے زبردست خدمات انجام دی ہیں۔