ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں کو اپنے خلاف کر لیں:چوہدر ی نثار

ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں ...
ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں کو اپنے خلاف کر لیں:چوہدر ی نثار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں کو اپنے خلاف کر لیں اور موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے ۔

قومی اسمبلی کے اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے ،بھٹو صاحب اگر پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات نہیں بگڑنے تھے لیکن بھٹو صاحب انتہائی لیول تک گئے اس لیے انہیں نقصان ہوا۔ان کا کہناتھا کہ جب بینظیربھٹو صاحبہ 86 میں واپس آئیں تو ان کا شاندار استقبال ہوااور آنے کے بعدبینظیر نے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اور عوام تھک گئے اور اس وقت انتخابات کا نتیجہ آیا تو پیپلزپارٹی کوخواہش وتوقع کے مطابق نشستیں نا مل سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی بھی سوچ سمجھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلیے کام کرنا ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں