’’ نواز شریف کے یہ لوگ غدار ہیں‘‘ نجی میڈیا کے نوازشریف پھر گھناؤنے الزمات
لاہور(نظام الدولہ)نواز شریف کی نااہلی اور ریلی پر الیکٹرانک میڈیا واضح طور پر دوگروپوں میں تقسیم ہوکر نشریات چلا رہا ہے ،اے آر وائی ,نائن ٹی ٹوکی طرح بول چینل اینٹی نواز شریف میڈیا کے طور پرخود کوپیش پیش کررہاہے ۔بول نے تو نواز شریف ریلی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اپنے پروگرام میں میاں نواز شریف کو غدار تک کہنا شروع کردیا ہے ۔اپنی تازہ ترین لائیو نشریات میں بول کے سیئنر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ فیصل عزیز خان نے فیصل جتوئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یہ ریلی میاں نواز شریف کا جنازہ ہے،ان کے تھنک ٹینک غداروں پر مشتمل ہیں ۔مسلم لیگ کے جلسوں میں پاکستان کا جو نقشہ لگایا جاتا ہے ان میں کشمیرکا حصہ غائب ہوتا ہے۔فیصل عزیزخان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف عوامی عدالت میں جانے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ خود کو اپنے کارکنوں میں محفوظ نہیں سمجھتے اور بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر میں بیٹھ کر خطاب کررہے ہیں ۔
فیصل عزیز خان کا کہناتھا کہ بطور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک کی سکیورٹی کو داؤپر لگایا اور پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہونے دیاجبکہکلبھوشن کے معاملہ پر نرمی دکھاکر ملک کے سیکیورٹی اداروں کو کمزور کیاہے ۔ لہذاانہیں عوام یا قوم و ملک کی کوئی فکر نہیں، یہ عدلیہ اور دوسرے اداروں کو دباؤ میں لاکر اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتے ہیں اور یہ ریلی شو اسی مکروہ سازشوں کا حصہ ہے۔