ڈکٹیٹر کمر درد کا بہانہ بنا کربیرون ملک فرار ہوگیا ہے, اسے کوئی پوچھتا کیوں نہیں؟: نواز شریف

ڈکٹیٹر کمر درد کا بہانہ بنا کربیرون ملک فرار ہوگیا ہے, اسے کوئی پوچھتا کیوں ...
ڈکٹیٹر کمر درد کا بہانہ بنا کربیرون ملک فرار ہوگیا ہے, اسے کوئی پوچھتا کیوں نہیں؟: نواز شریف

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ڈکٹیٹر نے ملک کے اداروں کی توہین کی ، آئین اور قانون توڑ کر بیرون ملک کمر درد کا بہانہ بنا کر فرار ہوگیا ، کیا کسی جج میں ہمت ہے کہ وہ آئین اور قانون توڑنے والے ڈکٹیٹرز کو سزا دے سکے۔

عوام کو اپنے مینڈیٹ کا احترام خود کرانا ہوگا، جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا: نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی روڈ پر جہلم پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے عوام کے جم غفیر سے خطاب کے دوران جنرل (ر) پرویز مشرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمر کے درد کا بہانہ بنا کر آمر ملک سے باہر بھاگ گیا، اس ملک میں کوئی عدالت ہے جو ایسے آمروں کو سزا دے سکے، آئین و قانون کو وہ توڑتے ہیں اور ہمارے جج ایسے آمروں کو داد دیتے ہیں۔

مزید : قومی