چودھر ی نثار اور شہباز شریف چاہتے تھے کہ نواز شریف موٹروے سے لاہور جائیں،تہمینہ درانی اس میں تیسری ہیں : مجیب الرحمان شامی

چودھر ی نثار اور شہباز شریف چاہتے تھے کہ نواز شریف موٹروے سے لاہور ...
چودھر ی نثار اور شہباز شریف چاہتے تھے کہ نواز شریف موٹروے سے لاہور جائیں،تہمینہ درانی اس میں تیسری ہیں : مجیب الرحمان شامی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سنیئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ چودھر ی نثار اور شہباز شریف چاہتے تھے کہ نواز شریف موٹروے سے لاہور جائیں لیکن نواز شریف کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا ،تہمینہ درانی اس معاملے میں’’ تیسری‘‘ ہیں اور ان کی رائے بھی اہم ہے،پی ٹی آئی والے خواتین بارے کم تبصرے ہی کریں تو بہتر ہے مسکراتے ہوئے اینکرز کے سوال کا جواب ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف سے اخبار نویسوں کی میٹنگ ہو ئی تو اسی وقت چودھری نثار علی خان بھی آگئے اور اپنی رائے دی کہ آپ موٹروے سے لاہور جائیں تو نوا زشریف نے کہا کہ آپ شہباز شریف کی رائے بھی معلوم کر آئیں تو وہ شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرکے واپس لوٹے تو پھر انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کی بھی رائے یہی ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال بہت نا گزیر ہے لیکن پھر بھی فیصلہ آپ کا ہی ہوگا اور سر آنکھوں پر ہو گا۔مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ تہمینہ درانی کی رائے اس میں تیسری ہے ،شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں ہے لیکن شہباز شریف کی اہلیہ کا مخالف رائے رکھنا قابل تعریف بھی کہا جا سکتا ہے ،تہمینہ درانی نواز شریف کی رائے میں تیسری ہیں اور اس عمر کیشادی میں میاں بیوی ایک دوسرے کے بارے میں ٹچی ہی ٹچی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مسکراتے پروگرام کے میزبانوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما خواتین کے بارے میں کم ہی تبصرے کیا کریں تو بہتر ہے ۔

مزید : قومی