عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آ گئیں ،ویڈیو پیغام جاری کر دیا

عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آ گئیں ،ویڈیو پیغام جاری ...
عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آ گئیں ،ویڈیو پیغام جاری کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ برطانوی غلامی سے نکلے ہوئے کئی دہائیاں ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے ہیں ،آج بھی وہ ہر جگہ وہاں کی مثالیں دیتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں  کو 70ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ بیس لاکھ مسلمانوں کی قربانی سے آزاد اور خود مختار پاکستان ملا لیکن میں افسوس کے ساتھ یہی کہنا چاہوں گی کہ اگرچہ برطانوی غلامی سے نکلے ہوئے کئی دہائیاں ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے ہیں ،آج بھی وہ ہر جگہ وہاں کی مثالیں دیتے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ برائے مہربانی آپ خود اگر ذہنی غلامی کا شکار ہیں تو پاکستان کی نوجوان نسل جو کہ انتہائی باصلاحیت ہے اور وہ پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اس غلامی میں مبتلا نہ کریں ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ تحقیقات کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنی ،پہلے تو عمران خان نے خیر مقدم کیا اور بعد میں وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے اور اب نیا موقف اختیار کیا ہے کہ تحقیقات کیلئے برطانوی طرز کا کمیشن بننا چاہیے لیکن میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ یہ پارلیمنٹ ہمارے ملک کا ادارہ ہے ،برطانیہ کی اپنی روایات اور اپنا قانون ہے اورپاکستان کا اپنا قانون اور آئین ہے یہاں کے فیصلے اسی کے مطابق ہوں گے جس پر مجھے اعتماد ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں