معاشی ترقی کے لئے امن و استحکام ناگزیر ، سی پیک کے خلاف سازشوں کا ناکام بنائیں گے: احسن اقبال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کےلئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے، امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سی پیک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گااورپاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا.
عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آ گئیں ،ویڈیو پیغام جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت سول و آرمڈ فورسز کا اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے اداروں کے اعلیٰ افسران نے وزیر داخلہ کو کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے سول آرمڈ فورسز کے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سی پیک کے منصوبے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ہوں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اسمگلنگ کے سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے، اسمگنلگ کے عفریت سے ملک کی معاشی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا، امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے جبکہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے۔
نواز شریف کی لاہور آمد، شاہدرہ سے ملحقہ جنگل میں سرچ آپریشن
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سمگنلگ کے عفریت سے ملک کی معاشی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے، سمگلنگ کے سدباب کےلئے موثر کارروائی کی جائے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔