نواز شریف ججز کو گالیاں دے رہے ہیں: قمر زمان کائرہ

نواز شریف ججز کو گالیاں دے رہے ہیں: قمر زمان کائرہ
نواز شریف ججز کو گالیاں دے رہے ہیں: قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوا زشریف خود سازشی رہ چکے تھے آ ج انہیں اپنے کرموں کا پھل ملا ہے ، قطری خطوط اور سب کچھ صاف ستھرا تھا ، عدالت میں میاں صاحب کے وکیل سے پوچھا کہ کمپنی کا مالک کو ن تو بتایا گیا کہ حسین نوا زشریف ہے۔اور اب انہیں فارغ کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے بیٹے سے کروڑوں روپے نکلوائے ہیں یہ کہنا کہ وہ معصوم ہیں حماقت نہیں تو اور کیا ہے ؟ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ زیڈ ایف ای کمپنی بارے عدالت میں بتایا گیا کہ کمپنی کے چیئرمین نوازشریف ہیں ۔نواز شریف خود کہتے رہے ہیں کہ کرپشن کرنے والوں کی جائیدادیں ان کے نام نہیں ہوتی اور نواز شریف کی بھی جائیداد بچوں کے نام ہے ۔ وہ کود عدالت کو سازشی کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ججز کو گالیاں دے رہے ہیں ۔ وہ فوج سے مخاطب ہیں یا عدلیہ سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے عوام ساتھ بھی تو کیا نواز شریف کا گنا ہ ختم ہو گیا ہے ؟ نوا ز شریف کروڑوں روپے اپنے بیٹے کو لیتے اور دیتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالت میں مو جو دتھے اور ہم نے ساری کارروائی دیکھی جس میں ان کے وکیل نے سارے جواب داخل کئے اور سوالوں کے جواب دیئے ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ نا اہلی اب یقینی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چار وزیر اعظم کو گھر بجھوانے کے لئے سازشوں میں ملوث رہے ہیں۔

مزید :

قومی -