نواز شریف کو تاحیات نااہل نہیں ہونا چاہیے :اعتزاز احسن

نواز شریف کو تاحیات نااہل نہیں ہونا چاہیے :اعتزاز احسن
نواز شریف کو تاحیات نااہل نہیں ہونا چاہیے :اعتزاز احسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جتنے سال بھی وزارت کی ہے اتنے سال سازش ہی کی ہے۔ نواز شریف نے 6 بارسویلین وزیراعظم اور صدورکےخلاف سازش کی ہے۔ میرے خیال میں نواز شریف کی نااہلی تاحیات نہیں ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے نوز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون کون سی سازش میں ملوث نہیں پائے گئے۔ آصف زرداری کے خلاف کالا کوٹ پہن کر آپ عدالت گئے۔ آئی جے آئی بنا کر جتوئی صاحب کو آگے کیا۔ میموگیٹ پرنوازشریف کالاکوٹ پہن کرسپریم کورٹ گئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف آپ خود درخواستیں کرتے رہے اور اب آپ کہتے ہیں ملک میں ستر سال سے یہ ہو رہا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ریلیاں میں نے بہت دیکھیں مگر ایسی کہیں نہیں دیکھی جہاں سپیڈ سو کلو میٹر ہو۔ ان کی ریلی سے بہت مایوسی ہوئی ، یہ ریلی ان کی ناکامی کی مثال ہے۔نواز شریف سمجھتے ہیں قانون میں ترامیم کرکے کوئی فائدہ پہنچائے تو یہ ممکن نہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی والوں نے بہت محنت کی ہے، میں نے وہ رپورٹ پڑھی ہے۔میں سمجھتا تھا گریڈ 20، 21 کے افسر کس طرح سے وزیراعظم سے تحقیقات کریں گے۔ سپریم کورٹ نے اب بھی شریف خاندان پر نرم ہاتھ رکھا ہے۔عدالت جعلی دستاویزات پر شریف فیملی کےخلاف مقدمہ درج کرا سکتی تھی۔

مزید : قومی