نوازشریف جہلم میں خطاب کیلئے پہنچے تو سٹیج پر کارکن اپنے لیڈر کی ٹانگیں دبا کر خدمت کرتا رہا

نوازشریف جہلم میں خطاب کیلئے پہنچے تو سٹیج پر کارکن اپنے لیڈر کی ٹانگیں دبا ...
نوازشریف جہلم میں خطاب کیلئے پہنچے تو سٹیج پر کارکن اپنے لیڈر کی ٹانگیں دبا کر خدمت کرتا رہا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جی ٹی روڈ مشن کے جہلم کے مقام پر پڑاؤ کے موقع پرخصوصی پروٹو کول دیا گیا اور انہیں خصوصی طور پر تیاری کردہ شاہانہ صوفے پر بٹھایا گیا اور اس موقع پر کارکن ان کی ٹانگیں دباتا رہا جبکہ پرویز رشید سمیت دیگر رہنما مشورے کر تے رہے ہیں ۔

ن لیگ اپنے نعرے پر بضد دکھائی دے رہی ہے کہ دلوں کا وزیر اعظم نواز شریف اور انہیں اسی طرح ہی خصوصی طور پر پروٹوکول بھی دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ن لیگ جہلم کی قیادت نے اپنے قائد کو انہیں اسٹیج پر سفید رنگ کے بڑے صوفے پر براجمان کروایا اور کارکن ان کی ٹانگیں دباتا رہا۔نوازشریف جب جہلم پہنچے تو انہیں انتہائی شاندار استقبال بھی دیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔

مزید : قومی