عدالتی فیصلے کے خلاف ن لیگی رہنماﺅں کا لب و لہجہ ناقابل قبول ،عمران خان نے بابر اعوان کو قانونی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی

عدالتی فیصلے کے خلاف ن لیگی رہنماﺅں کا لب و لہجہ ناقابل قبول ،عمران خان نے ...
عدالتی فیصلے کے خلاف ن لیگی رہنماﺅں کا لب و لہجہ ناقابل قبول ،عمران خان نے بابر اعوان کو قانونی لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کی ہے اور ن لیگ کی جانب سے عدالتی فیصلے پر جو لب و لہجہ اپنایا جارہاہے اس کیخلاف قانونی لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر مرتضی عباسی کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کی بھی ہدایت کی جبکہ انہوں نے اس دوران ن لیگ کے رہنماﺅں کی جانب سے عدالتی فیصلے پر توہین آمیز لہجے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے قانونی و آئنی لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

عمران خان نے مرتضی عباسی کی جانب سے دھمکی دینے پر اظہار تشویش کیا گیا اور انہوں نے اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت داخلہ کو نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ۔

مزید : اسلام آباد