لیگی متوالہ نواز شریف کے لئے سردائی لے کر جہلم کے مقامی ہوٹل پہنچ گیا

لیگی متوالہ نواز شریف کے لئے سردائی لے کر جہلم کے مقامی ہوٹل پہنچ گیا
لیگی متوالہ نواز شریف کے لئے سردائی لے کر جہلم کے مقامی ہوٹل پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد اپنے آبائی شہر لاہور کی جانب رواں دواں ہیں اور ان کا قافلہ جہلم پہنچ کر پڑاﺅ ڈال چکا ہے جبکہ نواز شریف مقام ہوٹل میں قیام کر رہے ہیں ایسے میں ایک لیگی متوالہ سابق وزیر اعظم کے لئے خصوصی طور پر جی ٹی روڈ کے سوغات”سردائی“ بنوا کر لے آیا ہے، لیگی متوالے کی بیگم نے نواز شریف کے لئے سردائی تیار کی ہے۔

وہ علاقہ جہاں خواتین کو مہینے کے خاص ایام کے دوران گھر سے نکال دیا جاتا ہے
اپنے قائدین سے اظہار محبت کے لئے ہر فرد کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف راولپنڈی سے نکلے تو لیگی متوالوں نے اپنے اپنے انداز میں ان کا استقبال کیا، بعض لیگی کارکنان ان کی گاڑی کو چومتے رہے جبکہ اکثر ان کی گاڑیوں پر پھول کی پتیاں برساتے رہے، قافلہ جب جہلم پہنچا تو ریلی کے شرکاءنے ”آئی لو یو نواز شریف“ اور ”دیکھو دیکھو کون آیا۔۔۔ صادق اور امین آیا“ کے نعرے بلند کئے مگر ان سب سے مختلف انداز ایک لیگی متوالے نے اپنایا جس نے اپنی بیگم کو سردائی بنانے کا حکم دیا اور دونوں میاں بیوی سردائی لے کر جہلم کے مقامی ہوٹل پہنچ گیا جہاں سابق وزیر اعظم نے قیام کیا ہوا ہے، لیگی متوالے کا کہنا تھا کہ اس وقت جی ٹی روڈ پر شدید گرمی ہے اور میرے محبوب قائد کو اس وقت سردائی کی ضرورت ہے اس لئے میری بیگم نے نواز شریف کے لئے خاص طور پر سردائی بنائی ہے اور ہم دونوں انہیں سردائی پیش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں ۔

مزید :

جہلم -